صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نبیﷺ کی یاد ہے سرمایہ غم کے ماروں کا
یہی تو ایک سہارا ہے بے سہاروں کا

تمہارے غم کا سہارا نہ ہو تو مر جائیں
تمہارا درد ہی درماں ہے دل فِگاروں کا

بروں Ú©Ùˆ اپنا کہا رØ+متِ دوعالم Ù†Û’
بڑا Ø+سیں ہے مقدر گناہ گاروں کا

اَزل اَبد Ú©Û’ رفیق اور Ù„Ø+د Ú©Û’ ساتھی بھی
نصیب دیکھو رسولِ خدا کے یاروں کا

نبیﷺ کی یاد میں ہر اشک نور افشاں ہے
بسا رہا ہوں نیا اک جہاں ستاروں کا

جسے پناہ ملی دامنِ Ù…Ø+مدﷺ میں !
قسم خدا کی سہارا ہے بے سہاروں کا

Ø+ضورﷺ چشمِ عنایت ! Ø+ضورﷺ چشمِ کرم
یہی وظیفہ ہے دن رات بیقراروں کا

Ø+ضورﷺ ہم سے Ù†Ú©Ù…Û’ تو کس شمار میں ہیں
تمہارے در سے گزارا ہے تاجداروں کا

اُس آستاں سے Ù…Ø+بت کِسے نہیں خالدؔ
وہ آخری ہے ٹھکانہ گناہ گاروں کا
-------
خالد Ù…Ø+مود خالد نقشبندی مجددی
قدم قدم سجدے ۔ مجموعہ نعت
صفØ+ہ نمبر۔ 188​